Al-Nikaah Blog

سانحہ کوئٹہ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں پالیسی بیان

سانحہ کوئٹہ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں پالیسی بیان جاری كرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے كہا كہ آج میں غم زدہ كیفیت میں ایوان سے مخاطب ہوں، اپنے پیاروں كی شہادت كا دكھ ہوا ہے، كوئٹہ میں دہشت گردی كے واقعہ نے قوم كو ایك بارپھرسوگواركرگیا ہے جب كہ ہم نے دہشت گردی كوختم كرنے كاعزم كیا ہوا ہے، ہم اب زیادہ طاقت كے ساتھ آگے بڑھیں گے اورملك سے دہشت گردی كا قلع قمع كركے دم لیں گے، اسی نظریئے نے بے نظیر بھٹو كو شہید كیا، سانخہ صفورہ، ہزارہ برادری، اقلیتی برادری اورآرمی پبلك اسكول پشاوركے معصوم بچوں كونشانہ بنایا گیا، اسی طرح ملك میں ممتاز شخصیات اور اقلیتی برادری سے تعلق ركھنے والے افراد كو بھی شہید كیا گیا، ہم ہرقیمت پراس نظریے كوشكست دیں گے۔وزیراعظم نے كہا كہ كوئٹہ كا واقعہ ایك منصوبے كے تحت كیا گیا اس كے پیچھے مكروہ ذہن كارفرما ہے، اس واقعہ میں وكلا، سول سوسائٹی اور میڈیا كے افراد كو نشانہ بنایا گیا، ہمارے دشمن بلوچستان كو پھلتا پھولتا نہیں دیكھنا چاہتے ہیں یہ ہماری ترقی اور ملك میں امن وامان كی موجودہ صورتحال كونہیں دیكھ سكتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو كران كا مقابلہ كرنا ہوگا، ہمارااتحاد ہی اسے ناكام بنائے گا، ہم دہشت گردوں كو كامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ان كا قلع قمع كرنے بیٹھیں گے۔اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چوہدری نثار نے محمود خان اچکزئی کو آڑے ہاتھوں لے لیاوزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیشنل ایكشن پلان كوہرقیمت پرمكمل كیا جائے گا، ملك كے انٹیلی جنس ادارے دن رات ملك كومحفوظ بنانے كے لیے اقدامات كررہے ہیں، ہمارے ادارے اورایجنسیاں تندہی سے كام كررہی ہیں، آج كا پاكستان كل كے پاكستان سے زیادہ محفوظ ہے، حكومت، قومی سلامتی كے ادارے اورعوام دہشت گردی كے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات میں جاری آپریشن ضرب عضب كامیابی سے جاری ہے، اس آپریشن كو پورا كیاجائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاكستان ترقی كی طرف گامزن ہے، پاك چائنہ اكنامك منصوبے كے تحت ملك كا مستقبل روشن ہورہا ہے جودشمن كو پسند نہیں ہے، پاكستان كی عوام كو بتانا چاہتا ہوں كہ پاكستان كے ادارے اور ایجنسیاں دن رات محنت كرتے ہوئے دہشت گردوں كے عزائم كو ختم كرنے میں مصروف ہیں ،پاكستان عوام سیاسی جماعتیں دشمن كے مقابلے میں متحد ہیں اور متحد رہیں گی۔ مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ كشمیركی صورتحال پر خاموش نہیں رہاجاسكتا، اس حوالے سے دنیا بھر میں آگاہی دی جارہی ہے۔

Read more

وزیراعظم سے سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات، عالمی امورپرتبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نور خان ائیر بیس پر وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شہزادہ محمد بن سلمان کا شاندار استقبال کیا جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نوازشریف اور ان کی کابینہ کے ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، دفاعی شعبے میں تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، سعودی عرب کی قومی سلامتی سے متعلق امور سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا جب کہ سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مختصر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے۔

Read more